بانڈی پورہ (جموں کشمیر):وولر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی WUCMA نے رواں سیزن کی ابتدائی سروے میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کشمیر کی مشہور ولر جھیل میں تیس ہزار سے زیادہ مہمان پرندوں Migratory Birds کی آمد درج کی گئی ہے۔ مہمان (مہاجر) پرندوں کی تعداد یا گنتی WUCMA ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے جس نے 20 سے زیادہ ایسے اقسام کی نشاندہی کی ہے جو Diverse avian species کے زمرے میں آتی ہیں جن میں common pochards , Rudy sheilducks , Greylag Geese اور دیگر کئی ایک اہم اور قابل دید اقسام کے پرندے شامل ہیں۔ وولر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹیکی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پرندوں کی موجودگی کو مستند طریقے سے دستاویز کیا ہے۔
وولر کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ جھیل میں غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے بھی اس سال ولر کے کنارے پر CCTV سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برڈ واچنگ ٹاورز Bird watching Towers بھی بنائے گئے ہیں جو پرندوں کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد یا سیاحوں کو دلکش نظاروں کی طرف راغب کرتے ہیں۔