ضلع بانڈی پورہ کے کلہامہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک سات سالہ بچہ مقامی نالہ میں ڈوب کر فوت ہوگیا۔
بانڈی پورہ: نالہ میں ڈوبنے سے کمسن کی موت - آخری رسومات
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نالہ میں ڈوبنے سے ایک کمسن بچے کی موت واقع ہوگئی۔
بانڈی پورہ: نالہ میں ڈوبنے سے کمسن کی موت
پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔ انہوں نے ڈوبنے والے بچے کی شناخت کلہامہ کے رہنے والے فرحان احمد ولد غلام محی الدین کلو کے طور پر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کی نالہ میں ڈوبنے کی خبر علاقے میں پھیلنے کے فوراً بعد مقامی رضاکاروں اور پولیس نے بچے کی لاش بازیاب کی اور قانونی کارروائی کے بعد اس کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کردیا۔