اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Hideout Busted in Bandipora: سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پرعسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا - عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ

سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سرینگر بانڈی پورہ ہائی وے کے نادیہال علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ Militant Hideout Busted In Bandipora

militant-hideout-busted-in-bandipora
سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پرعسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو کیا گیا تباہ

By

Published : Jun 29, 2022, 11:13 PM IST

بانڈی پورہ:سرینگر بانڈی پورہ ہائی وے کے نادیہال علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔Militant Hideout Busted In Bandipora پولیس ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ میں ایک گرفتار عسکریت پسند کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے نادیہال کے قریب قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پرعسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو کیا گیا تباہ


انہوں نے کہا کہ ایک گرفتار مقامی ہائبرڈ جنگجو کے انکشاف کے بعد سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم کو موقع پر پہنچایا گیا اور فوری طور پر ٹریفک کو روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "ٹھکانے کو جان و مال کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر تباہ کر دیا گیا،" ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو گھنٹے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:


قبل ازیں، کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیس نے پاپچھن بانڈی پورہ کے قریب ایک لشکر طیبہ کے ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کیا جس کی شناخت محبوب الانعام ساکنہ نادیہال کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس کے انکشاف سے 3 اے کے رائفلز، 10 میگزینز، 380 راؤنڈز، 2 کلو گرام آئی ای ڈی مادہ، 01 چینی گرینیڈ وغیرہ سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details