بانڈی پورہ: عہدہ سنبھالنے کے بعد میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے پریزیڈنٹ بشارت حسین نجار نے نسو سے کلوسہ تک بانڈی پورہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ MC Bandipora Prez visits Town, stresses on Strengthening of Drainage systemان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بانڈی پورہ، وائس پریزیڈنٹ میونسپل کونسل بانڈی پورہ، جے ای آر اینڈ بی ٹاؤن اور جے ای ورکس سپروائزر ٹاؤن پی ایچ ای بانڈی پورہ ان کے ہمراہ تھے۔
نجار نے ان مقامات کا جائزہ لیا جہاں ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانے اور صاف صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ MC Bandipora Prez on Strengthening of Drainage systemانہوں نے اس موقع پر پی ایم ای اور آر اینڈ بی ارکان کو علاقے میں صاف صفائی پر زور دینے اور ڈرینیج سسٹم کو مستحکم بنانے کے حوالے سے ایک پلان ترتیب دئے جانے اور فوری طور اس حوالے سے کام شروع کرانے کی ہدایت جاری کی۔