اردو

urdu

Three Shops Seized in Bandipora: بانڈی پورہ، مارکیٹ چیکنگ کے دوران تین دکانیں سر بمہر

By

Published : Apr 23, 2022, 3:59 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے تین دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ مختلف دکانداروں سے تقریباً 9 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔

Three Shops Seized in Bandipora: بانڈی پورہ، مارکیٹ چیکنگ کے دوران تین دکانیں سر بمہر
Three Shops Seized in Bandipora: بانڈی پورہ، مارکیٹ چیکنگ کے دوران تین دکانیں سر بمہر

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف بازاروں میں دکانوں کی چیکنگ عمل میں لائی۔ Market Checking Drive in Bandipora, 3 shopes seized مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے سبزی فروشوں، گوشت فروشوں، بیکری دکانوں سمیت اشیاء خورد و نوش کی متعدد دکانوں کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کی ٹیم نے دو قصابوں اور ایک بیکری کی دکان کو سربمہر کر دیا۔

بانڈی پورہ، مارکیٹ چیکنگ کے دوران تین دکانیں سر بمہر

مارکیٹ چیکنگ ٹیم کی جانب سے دکانداروں کے ریٹ لسٹ چک کئے گئے۔ اس کے علاوہ غیر معیاری اشیاء خصوصا زائد المیعاد چیزوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ Market Checking Drive in Bandipora چیکنگ کے دوران کئی ایک دکانداروں کو ریٹ لسٹ چسپاں نہ کرنے، مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا۔ وہیں مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے تین دکانوں کو سر بمہر کیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تین دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ مختلف دکانداروں سے قریب 9 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ Market Checking Drive in Bandipora, 3 shopes seized انہوں نے مزید کہا کہ بیکری کارخانہ داروں سے اپنے کارخانوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details