جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کے روز 45 سالہ باغ کھٹانہ نامی شخص ولر کے پاس نالے میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ اس نالے میں نہا رہا تھا۔ تاہم چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود آج یعنی جمعرات دن کے دو بجے تک اس کی لاش برآمد نہ ہو سکی۔
گشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی ملاحوں نے انتھک کوشش کی تاہم نالے میں پانی کے کافی بہاو کی وجہ سے انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی آر ایف اور پولیس نے بھی کل سے ہی اس بارے میں کافی کوشش کی۔ تاہم آج تقریبا دو بجے آرمی کی نیوی ٹیمیں بھی اس کام میں لگ گئیں۔ جسے مقامی لوگوں اور رشتہ داروں میں لاش ملنے کی امید جاگ گئی۔ باغ کھٹانہ ولد مکھن کا تعلق پہاڑی علاقہ ٹنگھاٹ سے ہے۔