اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt School Lacks Basic Facilities: گورنمنٹ مڈل اسکول منگنی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

حکومت خاص کر محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے جانے کے دعوے بعض اسکولوں کا دورہ کرنے سے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Govt Middle School Mangni Pora Bandipora

گورنمنٹ مڈل اسکول منگنی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
گورنمنٹ مڈل اسکول منگنی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Apr 4, 2023, 6:26 PM IST

گورنمنٹ مڈل اسکول منگنی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بانڈی پورہ:گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے سرکاری دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے نظر آرہے ہیں، جنوبی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول، منگنی پورہ پائین اس کی ایک واضح مثال ہے۔ گورنمنٹ مڈل اسکول منگنی پورہ پائین، سرکار کے اس دعوے کی قلعی کھول دیتا ہے جس میں سرکار ہر سال انرولمنٹ ڈرائیو کے ذریعے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

منگنی پورہ پائین کے مڈل اسکول میں زیر تعلیم قریباً 60 بچوں کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سخت تکالیف اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسکول کی جانب جانے والے قریباً نصف کلو میٹر راستے کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ اس پر چلنا دشوار ہو چکا ہے۔ کیچڑ سے بھرے اس راستے پر گرنے کا خطرہ ہر وقت لاحق رہتا ہے۔ اپنے آپ کو گرتے بچاتے اسکول آنے والے طلبہ اپنی وردی اور جوتوں کو نہیں بچا پاتے۔

طلبہ کو کچے اور کیچڑ سے بھرے راستے پر روزانہ کم ازکم دو راستہ عبور کرنا پرتا ہے۔ وہیں چھوٹی ندی پر پل کے بجائے لکڑی کے چند پھٹے ڈال دئے گئے ہیں جس پر سے گرنے اور بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کے باوجود کوئی نہ کوئی بچہ گر ہی جاتا ہے۔ ان ننہے پھولوں کو ہر روز جسمانی اور ذہنی تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے جس سے ان کی درس و تدریس بھی متاثر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Govt Primary School lacks Basic Facilities: کپواڑہ کے رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

اسکول کے لئے ایک نئی اور بہتر عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ بہتر اسٹاف اور طلبہ کی تعداد بھی کم نہیں، تاہم اسکول میں پینے کے صاف پانی کا انتظام نہ ہونے، بیت الخلاء کا معقول انتظام نہ ہونے اور اسکول کے ارد گرد دیوار بندی نہ کئے جانے سے بھی بچوں کو سخت تکالیف سے گزرنا پرتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے کہا کہ دیوار بندی نہ ہونے کے سبب آوارہ کتے، مویشی داخل ہوتے ہیں اور طلبہ نہ سکون سے پڑھائی کر پاتے ہیں اور نہ ہی کھیل سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details