اردو

urdu

ETV Bharat / state

Missing Man's Dead Body Found بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد - بانڈی پورہ میں لاش برآمد

بانڈی پورہ کے نچھر نالے میں ہفتے کی صبح آٹھ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔

Man found dead in Bandipora after Missing from Eight days
بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 3:27 PM IST

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش ہفتے کی صبح ایک نالے سے برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے نچھر نالے میں ہفتے کی صبح آٹھ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ لاش ماہی گیروں نے دیکھی، جنہوں نے اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت منظور احمد خان ولد نذیر احمد خان ساکن پری بل حاجن کے بطور کی گئی ہے۔بتایا جاتا کہ کہ متوفی پیشے سے ایک سومو ڈرائیور تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحغقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کے متعدد مقامات پر پُر اسرار طور لاش برآمد ہونے کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ بعض اوقات قتل یا قدرتی موت کے ساتھ ساتھ متعدد بار منشیات کے اوور ڈوز کی وجہ سے بھی لوگوں خاص کو نوجوانوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details