ضلع بانڈی پورہ کے سریندر گاؤں کے ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سریندر میں ڈسپنسری بنانے کے لیے انتظامیہ کو زمین فراہم کی تھی اور اس نے معاوضے یا نوکری کی شرط رکھی تھی تاہم ڈسپنسری کے بننے کے بعد ابھی تک انہیں نہ تو معاوضہ دیا گیا اور نہ نوکری۔ سریندر کے اس شخص کا نام لعل الدین ہے اور ان کے والد کا نام نورالدین ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جو زمین فراہم کی تھی وہ طبی مرکز کے لیے تھی۔ انہوں نے معاوضے کی شرط پر یہ زمین دی تھی۔ ان کے مطابق انہیں یہ بتایا گیا تھا کہ انہیں اس کے بدلے معاوضہ دیا جائے گا۔ اب تک ان کو نہ تو معاؤضہ دیا گیا اور نہ ہی نوکری دی گئی۔
لال الدین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد سے جلد معاؤضہ یا نوکری دی جائے تاکہ وہ بھی اپنا گزر بسر کر سکیں۔