ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ رویند کمار کے ہدایت پر آج جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے سوپور بانڈی پورہ سڑک پر میگڈم بچھانے کے کام کا جائزہ لیا۔
بانڈی پورہ میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع انہوں نے کہا کہ سڑک پر کام کر رہے مزدور کورونا وائرس کی حفاظت کے لئے جاری کیے گیے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے ماسک پہننے اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے 0.5 کلو میٹر سوپور - بانڈی پورہ سڑک کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے آر اینڈ بی کو ہدایت دی کہ وہ تعمیری کام کے معیار کو برقرار رکھیں اور ایس او پی پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلح میں سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔