جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ہفتہ کے روز لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف نوعیت کے 90 مقدمات پیش کیے گئے تھے، اور ان میں سے 60 مقدمات کو حل بھی کر دیا گیا۔
بانڈی پورہ: لوک عدالت میں 60 مقدمات حل - لوک عدالت
بانڈی پورہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں منعقد کیے گئے لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے 90 مقدمات میں سے 60 مقدمات کو حل بھی کر دیا گیا۔
لوک عدالت کے پہلے بینچ کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈی پورہ سید سرفراز حسین شاہ نے کی، جبکہ دوسرے بنچ کی صدارت چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ اقبال احمد مسعودی نے کی، تیسرے بینچ کی صدارت منسف طفیل احمد میر نے کی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے صرف ورچول طریقے سے ہی لوک عدالت قائم کی جا رہی تھی لیکن آج پہلی دفعہ آف لائن لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، لوک عدالت میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور ازدواجی زندگی سے متعلق متعدد مسائل پیش کیے گئے، جہاں سیکنڑوں زیر التوا مسائل کو فریقین کی آپسی صلح صفائی کے ذریعے سے حل کیا گیا۔