اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: بانڈی پورہ میں 10 دکانیں سیل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مختلف مقامات پر لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف وازی کرنے پر دس دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

لاک ڈاؤن: بانڈی پورہ میں 10 دکانیں سربمہر
لاک ڈاؤن: بانڈی پورہ میں 10 دکانیں سربمہر

By

Published : Apr 18, 2020, 1:16 PM IST

تحصیلدار بانڈی پورہ نے آج ضلع کے کئی مقامات کا دورہ کیا اور انہوں نے پایا کہ ضلع میں کئی دکانیں کھلی ہوئی تھی۔ تحصیلدار نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام دکانوں کو سیل کر دیا۔

لاک ڈاؤن: بانڈی پورہ میں 10 دکانیں سربمہر

وہیں محکمہ صحت نے بانڈی پورہ کے اسپتالوں میں پہلی بار کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کے نمونے حاصل کرنے کے لیے لیب قائم کی جس میں آج پچاس سے زائد نمونے حاصل کیے گے اور جانچ کے لیے سرینگر منتقل کر کیے گئے۔

ٹیسٹ لیب نہ ہونے کی واجہ سے ان مریضوں کو سرینگر کا رخ کرنا پڑتا تھا، جس سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

واضح رہے کہ اب تک پورے ضلع میں 22 افراد کورونا کے لیے متاثر پائے گئے اور ایک کی موت بھی ہو چکی ہے ۔اس وقت ضلع میں بارہ گاؤں ریڈ زون قرار دئے گئے ہیں۔

ضلع کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رضاکاراز خود اپنے اپنے علاقوں کی نگرانی کرتے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ آئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details