جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے خطرات اور خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے پہلے ہی 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی جانب سے ضلع میں کل شام سے کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جو سوموار صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گا -
اس سلسلے میں سمبل سوناواری اور دیگر تحصیل ہیڈکوارٹرس کے علاوہ اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں غیر ضروری نقل و حمل کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس سے متاثرہ ہو کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی پانچ ہزار کے قریب ہے۔ تاحال پورے ضلع میں چار سو کے قریب کورونا مریض موجود ہیں۔