کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث انتظامیہ نے کشمیر ڈویژن کے سبھی اضلاع میں آج سے اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ضلع بانڈی پورہ میں بھی گزشتہ چند روز سے کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔
ضلع میں فی الحال بہتر گھنٹے کا لاک ڈاون کیا گیا جس کا اثر تقریبا ہر علاقے میں دیکھنے کو ملا۔ علاقے میں پولیس اور انتظامیہ کی دیگر ایجنسیاں تعینات ہیں۔ یہ لوگ مسلسل گشت کرتے بھی نظر آئے۔ بیشتر عوامی حلقوں نے اس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کیسز کے مسلسل اضافے کے باعث ایسا اقدام لازمی تھا۔