مقامی لوگوں نے اس سڑک کی فوری طور پر مرمت اس پر میگڈم بچھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب کبھی بھی بارش ہوتی ہے تو اس سڑک پر چلنا ان کے لئے مزید دشوار کن بن جاتا ہے۔ انہوں ضلع انتظامیہ سے اس سڑک کی تعمیر کے علاوہ میگڈم ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا اور تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔