ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے انہیں بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت ان علاقوں میں مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باخبر کیا -
ایڈوائزر بصیر خان نے مختلف وفود کے مطالبات کو بھی سنا اور ان کے راہ حل کی یقین دہانی بھی کرائی-
اس موقع پر ایڈوائزر بصیر خان نے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا بھی نظارہ کیا اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا - اس پروگرام کے دوران اسکولی طلباء نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے علاوہ مارشل آرٹ سے وابستہ کئ طالب علموں نے ان کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا