اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا سمبل دورہ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نیسبل دیہات کا دورہ کیا اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا-

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا سمبل دورہ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا سمبل دورہ

By

Published : Oct 3, 2020, 7:19 PM IST

اس دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے اور چیف سیکریٹری شیلندر کابرا بھی ان کے ہمراہ تھے-

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا سمبل دورہ

ایل جی نے اس دوران ضلع بانڈی پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا- ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باخبر کیا - اس کے علاوہ ایل جی نے مختلف وفود کے مطالبات کو بھی سنا اور ان کے راہ حل کی یقین دہانی بھی کرائی-

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ


اس موقع پر ایل جی کے ہاتھوں کورونا وائرس سے مقابلے کے دوران خود کورونا سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے ایک ڈاکٹر کے بچوں کو اسکالرشپ بھی فراہم کی گئی- اور جسمانی طور معذور افراد کے درمیان آلات بھی تقسیم کئے گئے - ایک جی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران جموں وکشمیر کے اکثر و بیشتر پنچائتی حلقوں میں کروڑوں روپے کی مالیت کے ترقیاتی کام کئے گئے اور حکومت اس پر مزید کام کررہے ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو ترقی کی اور لیا جائے-

اس نوعیت کے گذشتہ دو پروگراموں کی طرح اس تیسرے پروگرام کے دوران بھی افسران خود لوگوں کے بیچ جا کر بینادی سطح پر تعمیر وترقی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details