تفصیلات کے مطابق قریب دیڑھ سال بعد شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری میں ایک اعلیٰ سطحی پبلک دربار منعقد ہوا۔ دربار لیفٹیننٹ گورنر کے ایڈوائزر بصیر احمد خان کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع بانڈی پورہ کے تمام اعلی افسران موجود تھے۔
کورونا وائرس اور اس سے قبل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی وجہ سے پیدہ شدہ نا مناسب حالات کے بعد اس طرح کا اعلیٰ سطحی پبلک دربا یہاں منعقد کیا گیا جس کے دوران ایڈوائزر بصیر احمد خان نے نہ صرف عوامی وفود کے مسائل کو بغور سنا بلکہ مسائل کو موقع پر ہی متعلقہ افسران کی نوٹس میں لاکر ان کے راہ حل کے حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے کئ ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ان کی تکمیل کے حوالے سے بھی بات کی۔