اگرچہ نوگام بلاک آبادی و رقبے کے لحاظ سے کافی وسیع علاقہ ہے جہاں قریب 30 ہزار آبادی پر مشتمل لوگ زندگی گزار رہے ہیں اور اس بلاک سے سات بڑے دیہات بھی منسلک ہیں، تاہم علاقے میں بینک کا نہ ہونا عوام کے لیے ان دنوں بڑی مشکلیں پیدا کررہا ہے۔
نوگام کے لوگوں کا ماننا ہے کہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے کے سبب لوگوں کو بے حد مسائل و مشکلات درپیش ہیں کیونکہ 300 کے قریب علاقے میں چھوٹی بڑی دکانیں ہیں۔
اس کے علاوہ بلاک کا دفتر، اسپتال، ہائر سکینڈری اسکول، پولیس پوسٹ اور دیگر کئی چھوٹے بڑے ادارے بھی موجود ہیں لیکن صرف بینک کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دور دوسرے قصبوں کا رخ کرنا پڑتا ہیں جس میں آنے جانے میں ہی ان کا پورا دن صرف ہوتا ہے-