شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چیک بانیاری میں گزشتہ شب ایک مقامی شخص حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ولر جھیل میں کام کر رہے ایک مقامی مزدور کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ پانی کی پائپ جھیل میں اتارنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق پانی کی پائپ حادثاتی طور اچانک مزدور پر آگری جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ولر جھیل میں کام کر ہے دیگر رفقاء نے اسے فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔