اردو

urdu

ETV Bharat / state

Camp for Livestock Farmers: بانڈی پورہ میں مویشی پالنے والے کسانوں کو ویٹینری کے تعلق سے آگاہی فراہم

کرشی و گیان کندرKrishi Vigyan Kendra اور SKUASTکے اشتراک سے منعقد کیے گئے آگہی کیمپ میں مویشی پالنے والے کسانوں میں مویشیوں کے لئے مختلف اقسام کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔

Camp for Livestock Farmers
Camp for Livestock Farmers

By

Published : Dec 8, 2021, 7:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کرشی وگیان کیندر کی جانب سے کسانوں کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا Camp for Livestock Farmers:جس میں مال مویشی پالنے والے کسانوں کو ویٹینری کے تعلق سے آگاہی فراہم کی گئی۔

بانڈی پورہ میں مویشی پالنے والے کسانوں کو ویٹینری کے تعلق سے آگاہی فراہم

کیمپ میں چوپاؤں کے تحفظ اور کسانوں کے گھروں تک مال مویشیوں کے صحت کے حوالے سے جدید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

کیمپ انعقاد کرشی و گیان کندرKrishi Vigyan Kendra اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس SKUASTکے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے مال مویشی پالنے کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ کیمپ میں شریک کسانوں میں مویشیوں کے لئے مختلف اقسام کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details