تفصیلات کے مطابق اس میلے کا افتتاح ڈی سی بانڈی پورہ اویس احمد نے کیا۔ یہ میلہ شیر کشمیر اسٹیڈیم میں سجایا گیا تھا، جہاں کئی اسٹال لگائے گئے تھے اور اس میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال اور مختلف علاقوں سے آنے ہوئے بی ڈی سی چئیرپرسن نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔ میلے کے دوران کووڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنایا گیا تھا۔
بانڈی پورہ میں کسان میلے کا انعقاد اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگریکلچر محکمے کو ہدایات دی کہ کسانوں کی مشکلات کا حل نکالنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نےکہا کہ ڈائری فارمنگ، مچھلی پالن اور پولٹری جیسے شعبوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کسانوں کو بھی تلقین کی کہ وہ بھی ہر سرکاری مراعات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
اس موقعے پر افسران نے مختلف اسٹالس کا بھی معائنہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک سو پچاس افراد میں کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کیے۔