اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں حادثہ، 6 افراد زخمی - کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کیا اطلاع ہے۔

بانڈی پورہ میں حادثہ، 6 افراد زخمی
بانڈی پورہ میں حادثہ، 6 افراد زخمی

By

Published : May 22, 2020, 2:01 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے بھٹو علاقے میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بانڈی پورہ میں حادثہ، 6 افراد زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑی زیر نمبر JK05D-2131 پہاڑی علاقہ بٹھو سے بانڈی پورہ کی جانب جارہی تھی، اچانک میں ڈھڈکر کال کے قریب الٹ گئی اور نیچے کھائی میں جا گری۔

ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کردیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمی افراد کی حالت مستحکم ہے، تاہم ڈرائیور کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے اور انہیں سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

زخمی افراد کی شناخت غلام احمد ریشی ولد غلام محمد رشی، عبدالوحید رشی ولدغلام محمد رشی، مبارک رشی ولد عبدالخالق ریشی، سعیدہ بیگم اہلیہ عبدالخالق رشی، آسیہ بانو بیٹی غلام نبی رشی، محد سید ریشی ولد محمد رمضان (ڈیرور) کے نام سے ہوئی اور سبھی کا تعلق بٹھو گاؤں سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details