اردو

urdu

ETV Bharat / state

حرکتِ قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت - جموں و کشمیر پولیس

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت ہوئی ہے۔

حرکتِ قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت
حرکتِ قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت

By

Published : May 25, 2020, 6:31 PM IST

اطلاعات کے مطابق پیر کے ضلع کے اجس علاقے میں ایک پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔

متوفی کی شناخت پولیس سب انسپکٹر محمد رمضان راتھر ولد غلام محمد راتھر (57) کے بطور ہوئی ہے، جو جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ونگ میں کام کر رہے تھے۔

محمد رمضان راتھر ضلع گاندربل میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

اہلخانہ نے بھی پولیس افسر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسر کو کل رات کو دل کا دورہ پڑا تھا اور فوری طور پر انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ صبح دم توڑ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details