ٹریفک بند رہنے کے وجہ سے گریز مارکیٹ میں اشیا خوردنی کی قلت پیدا ہوگئی تھی سڑک کی بحالی کے دوران تقریبا 80 کے قریب گاڑیاں گریز پہنچ گئیں جن میں پینتیس مال بردار گاڈیاں بھی شامل تھیں۔
دریں اثنا ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آج گریز سے بانڈی پورہ کی اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جب کہ کل بانڈی پورہ سے گریز کی اور ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔
بانڈی پورہ - گریز روڈ بحال - بانڈی پورہ
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ گریز روڑ کو 1 ماہ بعد یک طرفہ ٹریفک کی آوا جاہی بحال کردی گئی۔ گزشتہ ماہ 6 نومبر کو ہونے والی برفباری کے بعد یہ روڑ ایک ماہ تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے معطل رہا۔
بانڈی پورہ گریز روڑ بحال
انتظامیہ نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے وہ گاڑیوں کے ٹائروں میں چین ضرور لگائیں۔
واضح رہے کہ سرحدی علاقہ گریز کو زمینی رابطے سے وادی کے ساتھ ملانی والی یہ واحد سڑک ہے۔ دسمبر ماہ بعد سطح سمند سے گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع رازدان پاس پر بھاری برف باری ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ وادی اور پورہ دنیا سے تقریباً 5 ماہ تک منقطع رہتا ہے۔