اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجن میں کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قصبہ حاجن میں غیر قانونی طور قبضے میں لی گئی کاہچرائی سے قبضہ ہٹا کر تقریباً 5 کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا۔

حاجن میں کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا
حاجن میں کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

By

Published : Sep 4, 2020, 9:39 PM IST

غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی کاہچرائی کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں کئی مقامات پر تجاوزات کو ہٹا کر زمین کو بازیاب کیا گیا۔

اس موقعے پر تحصیلدار حاجن نے کہا کہ کئی روز قبل اس سلسلے میں انہیں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حاجن میں کاہچرائی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

شکایات موصول ہونے کے بعد تحصیلدار حاجن غلام محمد بٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گندبل نامی علاقے میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی اور مذکورہ علاقے میں جمعہ کو پانچ کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی پانچ کنال کاہچرائی سے تجاوزات کو ختم کیا گیا۔

اس مہم کے دوران سرکاری اراضی پر نصب کیے گئے درجنوں درخت موقعے پر ہی کاٹ دیئے گئے اور ٹیم نے متعلقہ نائب تحصیلدار، گرداوار، پٹواری سمیت ریونیو کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کی موجودگی میں غیرقانونی طور پر کی گئی شجرکاری کو ختم کیا اور اس دوران دیگر تجاوزات کی بھی نشاندہی کر لی گئی۔

ادھر مقامی لوگوں نے اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details