جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف نے اپنا 82 واں رائزنگ ڈے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مختلف دلفریب پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پروگرام ڈسٹرکٹ پولیس لائن بانڈی میں منعقد کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے سینکڑوں اہلکار، درجنوں مقامی ریٹائرڈ سی آر پی ایف اہلکار، ان کے اہل خانہ اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی.
پروگرام میں کھانے پینے کے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جن میں جنوبی اور شمالی بھارت کے پکوان سجائے گئے۔ اس کے علاوہ بچوں کا پینٹگ کمپٹیشن، موسیقی کے پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں شامل ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک، کمانڈنگ آفیسر چودہ راشٹریہ رائفلز کرنل جوشی کے علاوہ کئی ریٹائرڈ مقامی سی آر پی ایف اہلکاروں کو پکوان پیش کیے گئے۔