ضلع بانڈی پورہ میں آج جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت چل رہے ترقیاتی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبد الرشید داس، محکمہ دیہی ترقی کے افسران اور ضلع کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں افسران نے بتایا کہ بیک ٹو ویلیج ون میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 153 مختلف کا کیے جاچکے ہیں جن میں سے 105 ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں نامکمل کاموں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے ڈی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ موسم میں بہتری آنے کے بعد کاموں میں تیزی لائیں تاکہ جلد از جلد کام مکمل کیے جائیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 16 کروڑ کی لاگت سے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 304 ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور کام جاری ہے۔