اردو

urdu

ETV Bharat / state

'باہمی مفاہمت سے کسی بھی چیلنچ کا مقابلہ ممکن' - تقریب کے دوران ڈی آئی جی

جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی پولیس لائیز میں ایک پولیس دربار منعقد ہوا جس میں پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے ضلع افسران نے شرکت کی۔

'باہمی مفاہمت سےکسی بھی چیلنچ کا مقابلہ ممکن'
'باہمی مفاہمت سےکسی بھی چیلنچ کا مقابلہ ممکن'

By

Published : Feb 5, 2020, 10:08 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:14 AM IST


تقریب کے دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر سلیمان چودھری کے علاوہ فوج سمیت تمام سیکروٹی ایجنسیوں کو عسکریت پسند مخالف آپریشن کے دوارن آپسی تال میل برقرار رکھنے اور امن و شانتی قائم رکھنے پر مبارک باد پیش کی۔

'باہمی مفاہمت سے کسی بھی چیلنچ کا مقابلہ ممکن'

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پولیس فوج سی آر پی ایف و دوسری ایجنسیاں کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھیں۔

ڈی جی پی کے ہمرہ آئی جی کشمیر، ڈی ای جی کشمیر بھی تھے۔

سلیمان چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' اگر ہم سنہ 2019 کو دیکھیں تو پورا سال ہمارے لیے چیلنچ بھرا رہا، جہاں فروری میں ہی سب سے بڑا حملہ ہوا جس میں تقریباً 40 سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہوئے، اس کے بعد لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوا وہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنچ تھا، کہ کیسے انتخابات کو پر امن طریقے سے کرائے جائیں، سبھی محکمے کی تامیل کی بدولت انتخابات پر امن طریقے سے کراے جانے میں کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈیٹ سبھی کو جاتا ہے، چاہے وہ آرمی ہو یا سی آر پی ایف سبھی کا ایک ہی مقصد تھا وہ یہ امن کو برقرار رکھا جائے'۔ مزید آئندہ بھی آپسی تامیل کے بعد ہم کسی بھی چیلنچ سے نمپٹنے میں کامیاب رہیں گے'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details