اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کا بانڈی پورہ کا دورہ - عوامی و فود کے ساتھ ملاقات کی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے آج بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے شیخ وسیم باری کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ یہاں انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کا بانڈی پورہ کا دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کا بانڈی پورہ کا دورہ

By

Published : Jul 14, 2020, 6:26 PM IST

گورنر نے بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور منی سکریٹریٹ بانڈی پورہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا آن لائن افتتاح کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کا بانڈی پورہ کا دورہ

گورنر نے بانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ سمبل سونا واری اور گریز سے آئے کئی عوامی و فود کے ساتھ ملاقات کی جن میں ٹریڈرس فیڈریشن بانڈی پورہ، میونسپل کمیٹی چئیرمین، بی ڈی سی چئیرمین، اور دیگر کئی عوامی و فود بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک


ان تمام لوگوں نے اپنے علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے تمام مشترکہ مسائل گورنر کو بتائے۔گور نے بیشتر ترقیاتی معاملات اور مسائل کو بہت جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری، اس کے والد اور بھائی کو عسکریت پسندوں نے حال میں ہلاک کر تھا۔

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر وسیم باری شیخ کو 8 جولائی کو ان کے بھائی اوروالد سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی کے سابق ضلع صدر وسیم احمد باری کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وسیم باری، ان کے بھائی اور والد زخمی ہوگئے۔

تینوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔ وسیم باری کی رہائش گاہ پولیس اسٹیشن سے چند گز کی دوری پر ہی واقع ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details