اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بوناکوٹ گاؤں ریڈ زون قرار - بانڈی پورہ ضلع مجسٹریٹ

مرکز کے زیر انتظام علاقہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونا کوٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو 'بفر زون' قرار دیا گیا ہے۔

بونا کوٹ گاؤں کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات
بونا کوٹ گاؤں کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات

By

Published : Jun 7, 2020, 5:45 PM IST

بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر رویندر کمار نے بونا کوٹ گاؤں کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ اس سے ملحق گاؤں سمیت پیٹھکوٹ، شیخ پورہ، براری پورہ، گوزربل، متری گام اور تانگاتھ کو 'بفر زون' قرار دیا گیا۔

مذکورہ حکم بانڈی پورہ کے بونا کوٹ گاؤں کورونا وائرس کے مزید مثبت معاملات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

بونا کوٹ گاؤں کو ریڈ زون قرار دینے کے احکامات

بانڈی پورہ کے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق 'انسانی جان، صحت اور حفاظت کو درپیش خطرات کی فوری روک تھام کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندیوں کا آغاز کرنا ضروری ہوگیا ہے۔'

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جو ضلع ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمن بھی ہیں کی جانب سے منظور شدہ ہدایات کے مطابق 'کسی بھی وجہ سے کسی شخص کی نقل و حرکت نہیں ہوسکتی ہے جو راستے ان دیہاتوں میں اور باہر کی جانب جاتے ہیں وہاں پر کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوسکتی ہے۔ تاہم کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کے لیے کنٹرول روم سے 01957-225024 یا 01957-225323 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (آرڈر میں لکھا گیا ہے)۔

ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی (بانڈی پورہ) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پی کے مطابق پورے گاؤں کو جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

بانڈی پورہ کے ڈی سی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل آوری کو یقینی بنائے۔

انہوں نے دفعہ 188، وبائی امراض ایکٹ 1897 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے چیف میڈیکل آفیسر کو بھی ہدایت دی ہے کہ رابطے کا سراغ لگانے کا عمل معمول کے مطابق مکمل کیا جائے اور 300 میٹر کی حدود میں سو فیصد اسکریننگ کی جائے۔

ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور احکامات پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details