جمو ں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن نامی علاقہ میں جمو ں و کشمیر اپنی پارٹی کا پروگرام منعقد ہوا۔اس تقریب کی صدارت پارٹی کے صدر الطاف حسین بخاری نے کی۔ ان کے علاوہ اس کنونشن میں پارٹی کے سینئر رہنما غلام حسن میر کے علاوہ پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید سمیت پارٹی کے متعدد رہنما اور کارکنان موجود تھے۔Apni Party organizes workers convention in Bandipora
Convention in Bandipora بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا کنونشن، الطاف بخاری کی شرکت - کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت
پنی پارٹی نے حال ہی مین حاجن بلاک A سے ڈی ڈی سی کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کا کنونشن اسی جیت کی خوشی اور اپنی سیاسی استحکام کے مظاہرہ کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید نے کہا کہ محض چھ ماہ قبل سے ہم نے پارٹی کو مضبوط کر نے کی کوشش کی۔Apni Party organizes workers convention in Bandipora
واضح رہے کہ اپنی پارٹی نے حال ہی میں حاجن بلاک A سے ڈی ڈی سی کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کا کنونشن اسی جیت کی خوشی اور اپنی سیاسی استحکام کے مظاہرہ کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید نے کہا کہ محض چھ ماہ قبل سے ہم نے پارٹی کو مضبوط کر نے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی ایک مضبوط سیاسی طاقت بن چکی ہے۔اس کا ثبوت حال ہی میں سرینگر میں منعقد ایک بہت بڑی ریلی اور پھر حال ہی میں حاجن میں ملی کامیابی ہے۔
25 لاکھ نئے ووٹوں کے اندراج کے حوالے سے عثمان مجید کا کہنا تھا کہ ہم یہ مسلئہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔ انہونے یقین دیا ہے کہ یہ سبھی ووٹ کشمیر سے ہیں۔ ان میں سے تقریباً سات لاکھ ووٹ ایسے ہیں جو درج نہیں ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Apni Party Delegation to Meet LG: وادی کے تمام نوجوانوں کی غیر مشروط رہائی ہو: الطاف بخاری