ضلع بانڈیپورہ میں واقع سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد ڈار نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے محکمہ شہری بلدیاتی اداروں میں کام کر رہے سینکڑوں ملازمین کے حق میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جہانگیر احمد نے کہا کہ گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ صادر ہوا ہے جس میں مذکورہ اداروں میں کام کر رہے سینکڑوں ملازمین کی نئے سرے سے تصدیق کی جائے گی۔
دراصل انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ شہری بلدیاتی اداروں میں لوگوں کی تقرری میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس لیے ان کے کاغذات کی تصدیق دوبارہ سے کی جا رہی ہے۔
جہانگیر احمد نے اس دوران لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور ان ملازمین کو کام کرنے دیا جائے۔ میڈیا سے انہوں نے بتایا کہ ایسے ملازمین پچھلے پندرہ سے بیس سالوں سے نوکری کر رہے ہیں اور انہیں تنخواہیں بھی دی جا رہی ہیں اس کے علاوہ ملازمین کے عہدوں میں برتری بھی ہوئی ہے تو اب ان کی تقرری پہ سوال اٹھانا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔