اردو

urdu

ETV Bharat / state

J&K DDC Repoll Results ڈی ڈی سی انتخابات نتائج، حاجن اے اور درگمولہ میں آزاد امیدوار کامیاب - درگمولہ کپواڑی ڈی ڈی سی انتخابات

شمالی کشمیر کی دو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) نششتوں کے لیے جمعرات کے روز ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی۔ دونوں نششتوں پر آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔J&K DDC Repoll Results

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 8, 2022, 9:27 PM IST

Updated : Dec 8, 2022, 10:56 PM IST

سرینگر:شمالی کشمیر کی دو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) سیٹوں کے لیے ہونے والے ایک دوبارہ انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جمعرات کے روز ہوئی تھی۔اس دوران نششتوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔J&K DDC Repoll Results

کپواڑہ کے درگموکہ نششت سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے فاتح حاصل کی وہیں بانڈی پورہ کے حاجن اے سے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔Independent Candidates WON DDC Elections

ڈی ڈی سی انتخابات نتائج ،حاجن اے اور درگمولہ میں آزاد امیدوار کامیاب

کپواڑہ کے درگمولہ سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ آمنہ مجید نے پیپلز کانفرنس کی حریف امیدوار شبنم رحمان کے39 ووٹوں سے شکت دی ہے۔ایڈووکیٹ آمنہ مجید نے کل 3259 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف امیدوار شبنم نے 3220 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح اس نششت پر اپنی پارٹی کی حمیدہ بیگم نے 1474، بی جے پی کی شکیلہ اختر نے 877 ووٹ جب کہ انڈین نیشنل کانگریس کے شبروز حسن صرف 746 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ اس نشت پر کُل 10,675 ووٹروں نے ووٹ ڈالے جن میں 240 ووٹز کو کالعدم قرار دیا۔

وہیں بانڈی پورہ کے حاجن - اے کے نتائج میں آزاد امیدوار ناز بانو نے اس نششت پر 2706 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی ہے اسی طرح ان کی حریف پیپلز کانفرنس کی عتیقہ بانو نے 2283 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کلثومہ بیگم نے صرف 387 ووٹ حاصل کیے ہیں۔اس نششت پر 8 ہزار682 ووٹرز نے ووٹ ڈالے جن میں 813 ووٹز کو غلط قرار دیا گیا۔

وہیں حاجن سے میں نازہ بیگم جیت حاصل کرکے بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ کافی وقت سے کسی نماندے کے بغیر رہا جس کی وجہ سے یہاں تعمیر وترقی میں کافی خلل پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس علاقہ کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی ترجیح دیں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات نتائج، حاجن اے اور درگمولہ میں آزاد امیدوار کامیاب

مقامی لوگوں کے مطابق، ایڈوکیٹ آمنہ مجید کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی زیر قیادت نیشنل کانفرنس کی حمایت حاصل ہے جبکہ ناز بانو کو الطاف بخاری کیزیر قیادت جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی حمایت حاصل تھی جو ان کی انتخابی مہم کے دوران بھی واضح تھی۔

واضح رہے کہ پانچ دسمبر کو بانڈی پورہ کے حاجن-اے اور کپواڑہ کے درگمولہ ڈی ڈی سی سیٹوں کے لیے دوبارہ پولنگ ہوئی تھی اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نہیں آیا وہیں حکام کے مطابق حاجن اے میں 53.33 فیصد ووٹنگ فیصد جب کہ درگمولہ میں 32.73 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔حاجن-اے میں 57 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، جب کہ درگمولہ میں 42 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جگتی، پٹہ بوہری اور ادھم پور میں کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں قائم کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:Repoll in Kashmir DDC ڈی ڈی سی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کل پولنگ

قابل ذکر ہے کہ ان دونوں حلقوں میں جموں و کشمیر کے دیگر حلقوں کے ساتھ ڈی ڈی سی انتخابات 2020 میں منعقد ہوئے تھے تاہم ووٹوں کی گنتی اس وقت روک دی گئی جب یہ پتہ چلا کہ کچھ امیدواروں نے فارم 6 میں غلط معلومات درج کی ہیں۔ بعد ازاں اسٹیٹ الیکشن کمشن نے دونوں حلقوں میں ہونے والی پولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں پیلے ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن نے 280 میں سے 110 سیٹیں حصل کیے جب کہ بی جے پی نے 75 سیٹیں حاصل کیں اور اپنی پارٹی نے 12 سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔

Last Updated : Dec 8, 2022, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details