اردو

urdu

ETV Bharat / state

Renewal of Contractors Registration Cards ٹھیکداروں کے رجسٹریشن کارڈس کو آف لائن میں رینیو کرنے کی ہدایت - جموں و کشمیر خبر

جموں و کشمیر کے ٹھیکداروں کے رجسٹریشن کارڈس کو آف لائن رینیو کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نصیر احمد میر
نصیر احمد میر

By

Published : Apr 8, 2023, 2:27 PM IST

نصیر احمد میر

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے چیف انجنئر کے اس حکم نامے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے ٹھیکداروں کے رجسٹریشن کارڈس کو آف لائن میں رینیو کرنے کے ہدایات دی ہے۔ اس معاملہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بانڈی پورہ ٹھیکدران ایسوسی ایشن کے صدر نصیر احمد میر نے چیف انجینئر محکمہ جل شکتی راجیو ملہوترا کا حد شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر جاری کئے گئے اس حکم نامے سے نہ صرف ٹھیکداران کو راحت ملی ہے بلکہ اسے مختلف کاموں کو پورا کررنے کے لئے کافی وقت ملے گا جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:Ramban Shaheedi Smarak Demolition شہیدی اسمارک توڑنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اسے قبل اس طرح کے ا حکم نامے جون یا جولائی کے مہینوں میں جاری ہوتے رہے ہیں جس سے ورکنگ سیزن کے کئ مہینے ضائع ہوجاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجیو ملہوترا کی جانب سے اس سال اپریل میں ہی جاری کئے جانے والے اس حکم نامے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راجیو ملہوترا تعمیر و ترقی کے حوالے سے کتنا سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے جل جیون مشن کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ میں اس اسکیم کے تحت 65 کام مکمل کئے جائیں جن میں سے اس وقت 50 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے اواخر تک اور ڈیڈ لائن سے قبل ہی سبھی کام مکمل کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details