اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: 'ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے'

ضلع بانڈی پورہ کے مقدم یاری علاقے کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ اور نا گفتہ بہ ہے، خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بانڈی پورہ: ’ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے‘
بانڈی پورہ: ’ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے‘

By

Published : Apr 27, 2021, 5:14 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مُقدم یاری گاؤں میں 'برسوں سے اندرون سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے جن کا پرسان حال کوئی نہیں۔'

بانڈی پورہ: ’ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ 'جب بھی یہاں بارشیں ہوتی ہیں تو عوام کا سڑکوں پر سے چلنا پھرنا بند ہو جاتا ہے کیونکہ اندرون سڑکوں کی حالت کافی زیادہ ابتر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اندرون سڑکوں پر جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق 'کچھ سڑکیں ابھی بھی زیر آب ہیں اور بعض سڑکیں کیچڑ سے بھری پڑی ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کے باعث ان کا علاقہ ہی بدنام ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'خستہ حال سڑکوں کے باعث ہمیں بچوں کے رشتہ میں بھی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں۔'

انہوں نے سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: 'ہم ہر دفعہ ووٹ ڈال کر سیاسی رہنمائوں کو کامیاب بناتے ہیں۔ تاہم الیکشن میں کامیابی کے بعد پھر کبھی وہ مڑ کر اس علاقے کی طرف نہیں دیکھتے۔'

انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا: 'ووٹ ڈالنے کے باوجود ہمارے جائز مطالبات کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔'

مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں مزید خراب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کیے جانے کے لیے انہوں نے کئی دفعہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا تاہم انکے مطابق عوام کی بنیادی ضروریات کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ جات خصوصا ضلع انتظامیہ سے سڑکوں کی فوری طور مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details