اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: محکمہ دیہی ترقی نے سوشل آڈٹ پروگرام کا انعقاد کیا - MGNREGA Social Audit hearing in Bandipora

گنستان بلاک میں منعقدہ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر گنستان بلاک طاہر القادری کے علاوہ دیگر پنچائتوں کے نمائندوں نے اس موقع پر افسران کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی تفصیلات کو بغور سنا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا-

محکمہ دیہی ترقی نے 'سوشل آڈٹ' پروگرام کا انعقاد کیا
محکمہ دیہی ترقی نے 'سوشل آڈٹ' پروگرام کا انعقاد کیا

By

Published : Jul 14, 2021, 7:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان بلاک میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے آج ایک سوشل آڈٹ پہل کا انعقاد کیا گیا۔ "ہمارا پیسہ ہمارا حساب" عنوان سے شروع کیا گیا یہ سوشل آڈٹ، ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس میں گنستان سوناواری بلاک سے وابستہ تمام پنچوں، سرپنچوں کے علاوہ معذز شہریوں جبکہ محکمہ دیہی ترقی کے کئی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مختلف دیہات میں منریگا سکیم کے تحت گزشتہ کئی سالوں کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے رقومات کا عوام اور عوامی نمائندوں کے سامنے حساب کرنا اور اس میں پائی گئی کوتاہیوں کا جائزہ لینا ہے-

محکمہ دیہی ترقی نے 'سوشل آڈٹ' پروگرام کا انعقاد کیا

گنستان بلاک میں منعقدہ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر گنستان بلاک طاہر القادری کے علاوہ دیگر پنچائتوں کے نمائندوں نے اس موقع پر افسران کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی تفصیلات کو بغور سنا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا-

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ افسر ساحر مجید نے بتایا کہ اس طرح کا پہلا پروگرام ہے جہاں منریگا سکیم کے تحت خرچ کی گئی رقم کا ایک سوشل آڈٹ کا موقع لوگوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مزید پروگرام دیگر بلاکس میں بھی منعقد کئے جائیں گے-

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں آرمی کی گاڑی نے خاتون کو کچل دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details