بانڈی پورہ:محکمہ فارسٹ اور فارسٹ پروٹکشن فورس بانڈی پورہ نے رینج اجس کے کڈارہ علاقے میں ایک کارروائی کے دوران تقربیاً پچاس مکعب فٹ کیل کی لکڑی ضبط کی۔
اس حوالے سے رینج افسر محکمہ فارسٹ اجس اور ڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ پروٹکشن فورس کی قیادت میں ایک مشترکہ ٹیم نے یہ لکڑی کمپارٹمنٹ نمبر 139 اور 140 سے برآمد کی جہاں اسے سمگلروں نے گھاس کے نیچے چھپایا تھا۔ کارروائی کے دروان ٹیم نے ٹھیک اسی جگہ پر چھاپا مارا جہاں پر لکڑی چھپائی گئی تھی۔