بانڈی پورہ:فارسٹ پروٹکشن فورس، بانڈی پورہ نے ضلع میں ایک اور بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے آلوسہ، اشٹینگو کے جنگلات سے ایک سو چودہ مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کر لی۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ پروٹکشن فورس، بانڈی پورہ، نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح اے ڈی ایڈمز اور اے ڈی اوپریشنز کی قیادت میں فاریسٹ پروٹیکشن کی ایک ٹیم نے علاقے میں گشت اور سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور کاٹی گئی تعمیراتی لکڑی کو کمپارٹمنٹ 19 سے ضبط کر لیا۔ Illegal Timber Seized in Bandipora
Illegal Timber Seized in Bandipora: بانڈی پورہ میں اسمگل کی جا رہی عمارتی لکڑی ضبط - شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اسمگل کے لیے اسٹور کی گئی 114مکعب عمارتی لکڑی ضبط Illegal Timber Seized in Bandiporaکر لی گئی۔
Illegal Timber Seized in Bandipora: بانڈی پورہ میں اسمگل کی جا رہی عمارتی لکڑی ضبط
انہوں نے مزید کہا کہ ضبط کی گئی لکڑی کو اسمگلروں نے چھپا کر رکھا تھا اور اسے بیچنے کی فراق میں تھے۔ واضح رہے کہ جہاں سے لکڑی برآمد کی گئی وہاں تین ہفتہ قبل بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھی دیکھی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس مارچ اور اپریل کے مہینے میں بانڈی پورہ کے جنگلات میں آگ کی متعدد واردات کے دوران سبز سونے کو بھاری پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ Illegal Timber Seized in Bandipora