بانڈی پورہ:بانڈی پورہ کے درہامہ علاقے میں محکمہ مال کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر تقربیاً 15 کنال اراضی سے ناجائز تجاوزات و تعمیرات ہٹائے گئے۔یہ ڈرائیو اسسٹنٹ ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔Drive Against Illegal Land Encroachment in Bandipoar
اس موقع پر نائب تحصیلدار عبدالرشید صوفی اور محمد اشرف گنائی کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھیں۔ جبکہ ایس ایچ او بون کوٹ مسعود حسین بھی اپنے عملے کے ساتھ موجود تھے، تاکہ کسی بھی ناسازگار یا نا خوشگوار واقعہ سے نپٹا جاسکے۔State Land Retrieved In Bandipora
محکمہ مال کے ٹیم نے آٹھوتو نالہ کے کناروں پر کئی ایک مقامی افراد کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضہ کو ہٹا دیا ہے اور اس دوران تقربیاً پندرہ کنال سرکاری زمین کو بازیاب کرایا گیا۔ ناجائز قبضے سے ہٹائی گئی اس اراضی کو گورنمنٹ مڈل اسکول درمہامہ کی تحویل میں دیا گیا،تاکہ بچوں کے کھیل کود کے لئے ایک گراؤنڈ مہیا ہوسکے۔