بانڈی پورہ:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ نیشنل کانفرنس کے حق میں پڑیں اور بی جے پی کو اسی بات کا ڈر ہے جس کی وجہ سے وہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات بھی ملتوی کر دئے گئے'۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک عوامی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'نارملسی کہیں نہیں ہے، راجوری میں تھی، ہم نے اس ضلع کو ملیٹنسی سے آزاد کیا تھا، میرے دور حکومت میں راجوری میں شاید ہی اس طرح کا کوئی انکاؤنٹر ہوا ہوگا'۔ان کا کہنا تھا کہ ' نارملسی کا دعویٰ کرنے والے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ ملک کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں'۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے لگ بھگ تمام جلسے کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک ہمارے جلسوں کا تعلق ہے تو لگ بھگ تمام جلسے کامیاب رہے اور جب یہاں الیکشن ہوں گے تو لوگ ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے'۔
الیکشن ہوئے تو لوگ ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے: عمر عبداللہ - جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی
این سی نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ 'نارملسی کہیں نہیں ہے، راجوری میں تھی، ہم نے اس ضلع کو ملیٹنسی سے آزاد کیا تھا، میرے دور حکومت میں راجوری میں شاید ہی اس طرح کا کوئی انکاؤنٹر ہوا ہوگا'۔Omar Abdullah On Normalcy in Kashmir
عمر عبداللہ
Published : Nov 25, 2023, 3:44 PM IST
|Updated : Nov 25, 2023, 4:03 PM IST
مزید پڑھیں:
- بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے، عمر عبداللہ
- لوگوں کو یہ نہ لگے کہ ان کا خون سستا ہے: عمر عبداللہ
ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ نیشنل کانفرنس کے حق میں پڑیں اور بی جے پی کو اسی بات کا ڈر ہے جس کی وجہ سے یہاں بلدیاتی اور پنچایتی الیکشن ملتوی کئے گئے اسمبلی انتخابات کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے'۔ موصوف نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا پارلیمانی بورڈ بیٹھ کر شمالی کشمیر کے لئے اپنے بہترین امید وار کا انتخاب کرے گا۔
(یو این آئی)
Last Updated : Nov 25, 2023, 4:03 PM IST