اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بچوں کے لیے ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام - urdu news

ٹریکنگ پروگرام میں شرکت کرنے والے بچے کافی خوش نظر آرہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز ذہنی تناؤ دور کرنے میں کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

بانڈی پورہ: بچوں کے لیے ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام
بانڈی پورہ: بچوں کے لیے ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام

By

Published : Apr 8, 2021, 4:24 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں حیدر اسپورٹس ایکڈیمی جانب سے ایک ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں تقریباً ڈیڑھ سو طلبا نے شرکت کی۔ ان میں طالبات کی بھی بڑی تعداد موجود تھیں۔

بانڈی پورہ: بچوں کے لیے ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام

ٹریکنگ کے دوران ان طلبا کو چار سو فٹ اونچے آریگام کے شنگ پہاڑی پر لےجایا گیا۔ ٹریکنگ پروگرام میں شرکت کرنے والے بچے کافی خوش نظر آرہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز ذہنی تناؤ دور کرنے میں کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

طلبا نے بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ سے ایک تو انہیں خوبصورت پہاڑی علاقوں کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ دوسرا یہ کہ انہیں اپنی جسمانی قوت کے پرکھنے اور اس کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع فراہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانچر کے ساتھ ساتھ ایسے پروگرام بہتر صحت کے لیے بھی ضروری ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس کے اس دور میں ایسے پروگرامز کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details