بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جبکہ آگ کی اس واردات میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے چیوا، سوناواری علاقے میں جمعرات کو پیش آیا۔ House Gutted 2 persons injured in bandipora
ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیوا، سوناواری علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے فوری طور پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر بریگیڈ عملہ کو خبر کی جنہوں نے فوری طور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران مکان کو شدید پہنچا اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ جبکہ حادثہ کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔ Residential House Gutted in Bandipora