اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا کی وجہ سے جلوس محدود کیا گیا - ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین

عوام نے انتظامیہ کے فیصلے پر تعاون کیا اور گاؤں کے اندر ہی جلوس عزا نکالا گیا اور وہیں پہ اختتام پذیر بھی ہوا-

کورونا وبا کی وجہ سے جلوس محدود کیا گیا
کورونا وبا کی وجہ سے جلوس محدود کیا گیا

By

Published : Sep 1, 2020, 10:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ میں سالوں سے نکالا جانے والا تاریخی جلوس کورونا وائرس کے سبب محدود کر دیا گیا اور جلوس کو سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر اس سال نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی-

کورونا وبا کی وجہ سے جلوس محدود کیا گیا

خیال رہے 12 محرم الحرام کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اس تاریخی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین جمع ہوتے تھے اور یہ جلوس سرائے ڈانگرپورہ سے نکالا جاتا تھا اور سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر اسے لے جاتے ہوئے شہتل پورہ کے مقام پہ اختتام کیا جاتا تھا، تاہم اس دفعہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے اسے سرائے ڈانگرپورہ علاقے کے اندر ہی محدود کر دیا گیا اور سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی-

مزید بڑھیں: سرینگر: جلوس کے دوران لاٹھی چارج


قابل ذکر ہے کے متعلقہ عوام نے بھی انتظامیہ کے ساتھ اس فیصلے پر تعاون کیا اور گاؤں کے اندر ہی جلوس عزا نکالا گیا اور وہیں پہ اختتام پذیر بھی ہوا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details