بانڈی پورہ:کمیونٹی ہیلتھ سنٹر حاجن، سوناواری میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ہیلتھ کیمپ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن کے ملازمین کے علاوہ خاصی تعداد میں مریضوں اور تیمارداروں نے شرکت کی۔ کیمپ کا افتتاح چیف میڈیکل آفیسر، بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر احمد لون نے کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد اور میونسپل کمیٹی حاجن کے صدر ڈاکٹر ارشاد احمد وانی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر کئی افسران کی موجودگی میں اس کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ ہیلتھ میلہ کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر، بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی سر براہی میں انجام دیا گیا۔ Health Mela at Community Health Centre Hajan
منتظمین کے مطابق ہیلتھ کیمپ کا مقصد عام لوگوں میں صحت سے متعلق سنجیدگی پیدا کرنا ہے اور انہیں مختلف موسمیاتی بیماریوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران چیف میڈکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد لون نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو شعبہ صحت میں بہتر خدمات فراہم کریں۔ Bandipora Health Mela