اردو

urdu

ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: ہینڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے منی سکیٹریٹ میں آج محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کی جانب سے میکرو سمال اور میڈیم انٹر پرائزز کے تحت ایک رجسٹریشن و آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

باںڈی پورہ: ہینڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jul 15, 2019, 8:23 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اس کمیپ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں دستکاروں نے شرکت کی جن میں عورتوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

باںڈی پورہ: ہینڈی کرافٹس محکمہ کی جانب سے آگاہی کیمپ کا انعقاد
کیمپ کے دوران دستکاروں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

نمائندے نے بتایا کہ کیمپ کے دوران 110 دستکاروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔

ضلع باںڈی پورہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد دستکاری سے وابستہ ہے اور اپنا روزگار کمانے کے علاوہ ایک روایت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی ہمیشہ سے ان کی شکایت رہی ہے کہ حکومت اور انتظامیہ جو وعدے کرتی ہیں ان کو وقت ہر کبھی پورا نہیں کیا جاتا۔ جس کے باعث بیشتر لوگ اسے چھوڑنے کے لئے مجبور ہوجاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details