بانڈی پورہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے ممنوعہ تنظیم لشکر سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو بدھ کے روز ایک چینی گرینیڈ AK-47 اور گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے لئے ایک خصوصی آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن ٹیم میں بانڈی پورہ پولیس، 26 اے آر اور تیسری بی این سنٹرل ریزرو پولیس فورس شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کو لے کر بانڈی پورہ پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Let Associate Arrested in Bandipora بانڈی پورہ میں دستی بم، اے کے 47 اور گولیاں برآمد، عسکریت پسند گرفتار - جموں و کشمیر خبر
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے لئے ایک خصوصی آپریشن چلایا گیا تھا۔ اس آپریشن میں بانڈی پورہ پولیس، 26 اے آر اور تیسری بی این سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
پولیس کے افسران نے مزید کہا کہ اس سے قبل 3 اپریل کو بھی خطہ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے وجے پور علاقے سے ہینڈ گرنیڈ سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمیں اس کی اطلاع ملی تھی ہم فورا موقعہ واردات پر پہنچ کر تلاشی مہم شروع کر دی۔ اس مہم کے دوران ہم نے پستول، دستی بم اور میگزین بر آمد کی۔ پولیس کے افسر نے مزید کہا کہ اتوار کے روز سرینگر میں لیوارڈ روڈ پر ایک پرائیویٹ کار میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کے بعد مقامی باشندوں کے درمیان خوف ہو ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ آلات کی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Fled Militants Arrested بارہ مولہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو عسکریت پسند گرفتار، پولیس