بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں وادی گریز کے بالائی علاقوں میں قریب دو فٹ برف باری ہوئی۔ منفی درجہ حرارت میں برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کو سڑکوں، پارکس، گھروں کے صحنوں میں جمع برف میں روایتی ’’شنہء جنگ‘‘ (ایک دوسرے پر برف پھیینکے) اور سنو مین (Snow Man) بناتے دیکھا جا سکاتا ہے۔ ایسے میں گریز کے تلیل علاقے میں قائم ہائیر سیکنڈری اسکول کلشے میں اسکول انتظامیہ نے طلبہ کے ’’سنو آرٹ‘‘ مقابلہ کا انعقاد کیا۔ Gurez Snow Art Competition
اسکول انتظامیہ کے مطابق طلبہ نے سنو مین سمیت دیگر جنگلی و پالتو جانوروں، پرندوں کے ماڈلز تیار کیے۔ اسکول انتظامیہ نے طلبہ کی جانب سے تیار کیے گئے ماڈلز کی سراہنا کرتے ہوئے بہتر ماڈل بنانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جبکہ شرکت کرنے والے سبھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ Kashmir Snow Art