اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ - گریز سڑک بند رہنے سے عوام پریشان - سرحدی علاقہ گریز

برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ اور گریز کو جوڑنے والی سڑک گزشتہ 5 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

بانڈی پورہ گریز سڑک بند رہنے سے عوام پریشان
بانڈی پورہ گریز سڑک بند رہنے سے عوام پریشان

By

Published : Apr 7, 2021, 6:09 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز برف باری کی وجہ سے 5 ماہ سے زیادہ عرصے تک زمینی رابطے سے منقطع ہو جاتا ہے۔

بانڈی پورہ گریز سڑک بند رہنے سے عوام پریشان
بانڈی پورہ - گریز سڑک سے برف ہٹانے کا کام گرچہ بیکن نے چار روز قبل مکمل کیا ہے تاہم اس سڑک کو ابھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔

دوسری جانب کئی ماہ سے بانڈی پورہ گریز سڑک بند رہنے کی وجہ سے گریز اور تُلیل میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بانڈی پورہ گریز سڈک کو مزید تاخیر کیے بغیر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details