اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: زہریلی شئے کھانے سے لڑکی ہلاک - اردو نیوز کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک لڑکی زہریلی شئے کھانے کے بعد ہلاک ہوگئی ہے۔

بانڈی پورہ: زہریلی شئے کھانے سے لڑکی ہلاک
بانڈی پورہ: زہریلی شئے کھانے سے لڑکی ہلاک

By

Published : Jan 14, 2021, 10:04 AM IST

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو بانڈی پورہ کے احم شریف علاقے میں 26 برس کی لڑکی نے اپنے ہی گھر میں کوئی ایسی چیز کھائی جس میں زہر ملا تھا۔اور کھانے کےبعد وہ ہلاک ہوگئی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ احم شریف گاؤں کی رہائشی لڑکی نے اپنے گھر میں زہریلی شئے کو کھایا جس کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا۔ تاہم وہاں پہنچتے ہی وہ دم توڑ بیٹھی۔

لاش کی قانونی کاروائی کے بعد آخری رسومات کے لئے اسے لواحقین کے سپرد کیا گیا-دریں اثناء، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور اس کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details